ایک نیوز: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے اور اس 3 رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔
وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹی فکیشن میں انکوائری کمیشن کے ٹی او آر بھی درج ہیں جس کے مطابق انکوائری کمیشن قیام کے 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔