ایک نیوز: حیدرآباد گیریژن میں یوم اقبال کی مناسبت سے بیت بازی انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک آرمی کی جانب سے طلبہ کے مابین بیت بازی مقابلے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیے گئے۔
حیدرآباد ریجن کی 14 یونیورسٹیز کی 16 ٹیموں کو بیت بازی کے مقابلوں میں مدعو کیا گیا تھا۔ ہر یونیورسٹی سے 15 طلبہ مقابلوں میں شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 210 طلبہ نے مقابلے میں حصہ لیا۔
ماہر تعلیم افراد پر مشتمل جیوری نے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا۔ جیوری میں پروفیسر ڈاکٹر شازرہ حسین جامعہ سندھ , پروفیسر ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی شعبہ اردو , پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس جامعہ کراچی شامل تھیں۔
تمام ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوا تاہم جامعہ سندھ نے پہلی جبکہ پمس یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اساتذہ اور طلبہ نے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم مہیا کرنے سے صلاحیت اور وطن سرشاری میں اضافہ ہوتا ہے۔