غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری 

Nov 15, 2023 | 08:58 AM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے۔ 14 نومبر کو 2712 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

2712 افغان شہریوں میں 765 مرد، 662 خواتین اور 1,285 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 236 گاڑیوں میں 535 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

اب تک کل 226,349 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں