ایک نیوز:199 افرادپرمشتمل دنیاکاسب سےبڑاخاندان جوایک ہی گھرمیں رہائش پذیرہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام کے بکتاونگ نامی گاؤں میں دنیا کے سب بڑے جانے پہچانے خاندان کا گھر ہے، اس بہت بڑے گھر میں ایک ہی چھت تلے خاندان کے199 افراد رہتے ہیں۔
دنیا کے اس سب سے بڑے خاندان کے سربراہ پو زیونا تھے جن کی38 بیویاں، 89 بچے اور36 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ساتھ رہتے ہیں۔ پو زیونا 2021 میں76 برس کی عمر میں ہائپرٹینشن اور ذیابیطس کی بیماریوں کے بگڑنے سے چل بسے۔
لیکن ان کی موت کے بعد بھی ان کے خاندان کے افراد اب بھی اسی متاثر کن رہائشی کمپلیکس، زیونا میں ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔ یہ رہائش گاہ بکتاونگ کی پہاڑوں میں تعمیر کی گئی تھی۔
پو زیونا کے بچوں کی بیویاں بھی ہیں، کچھ بچوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کی ہیں، اس طرح اگر اس خاندان کے افراد کا شمار کیا جائے تو یہ199 افرادبنتے ہیں۔
یہ تمام افراد دن میں دو بار کھانے کے موقع پر اپنے گھر کے گریٹ ہال میں جمع ہوتے ہیں اور اس وقت یہ گھر کے ڈائننگ روم سے زیادہ ایک مصروف کینٹین کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے۔
خاندان کے تمام ارکان روزانہ کے کام کے ورک لوڈ سمیت ہر چیز شیئر کرتے ہیں، جس میں کھانا پینا اور مالی معاملات بھی شامل ہیں۔
اس کے باوجود ان میں سے ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ خاندان کے آنجہانی سربراہ پو زیونا کی میراث کو جاری رکھیں، گو کہ دنیا کے اس سب سے بڑے خاندان کے لیے چیزیں تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں۔