حویلی لکھا:تیزرفتارٹریکٹرٹرالی الٹنےسے،ڈرائیورجاں بحق

حویلی لکھا:تیزرفتارٹریکٹرٹرالی بےقابوہوکرالٹ گئی،ڈرائیورجاں بحق
کیپشن: Haveli wrote: The speeding tractor-trolley overturned and the driver was killed

ایک نیوز:حویلی لکھامیں تیزرفتارٹریکٹرٹرالی بےقابوہوکرالٹ گئی،حادثے کےنتیجےمیں ڈرائیورموقع پرجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق حویلی لکھاکےنواحی علاقہ سوڈھیکا کے قریب تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹنےسے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے17سالہ ڈرائیورموقع پردم توڑ گیا،علاقہ مکینوں نےاپنی مددآپ کےتحت امدادی کارروائیاں کرتےہوئے لوگوں نےڈرائیورکی لاش کوکھائی سےنکال لیا۔