انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرناممکن ؟

 انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرناممکن ؟
کیپشن: Is it possible to disable Threads account without deleting Instagram?

ایک نیوز:میٹاکی ایپ تھریڈزکااکاؤنٹ غیرفعال کرنےکیلئےاب انسٹاگرام کوڈیلیٹ کرنےکی ضرورت نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق میٹا کی جانب سےرواں سال جولائی میں ایک نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز متعارف کرائی گئی تھی اورجس پر کروڑوں افرادنےاپنےاکاؤنٹ بنائےتھے۔
مگر تھریڈز ایپ پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد ان صارفین کو معلوم ہوا تھا کہ وہ میٹا کی اس نئی ایپ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر چھوڑ نہیں سکتے۔
لیکن اب ایسا ممکن ہے یعنی آپ انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرسکتے ہیں۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس اپ ڈیٹ کا اعلان کیا۔
تھریڈز کے صارفین ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے سیکشن میں ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ پروفائل آپشن کا انتخاب کریں۔
اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا۔
مگر اس تبدیلی کے باوجود انسٹاگرام اور تھریڈز ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے۔
تھریڈز کا حصہ بننے کے لیے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس نئی سوشل میڈیا ایپ کے واحد میسجنگ فیچر کا استعمال بھی انسٹاگرام ان باکس کے بغیر ممکن نہیں۔