واٹس ایپ نےگروپس وائس چیٹ کافیچرمتعارف کرادیا

واٹس ایپ نےگروپس وائس چیٹ کافیچرمتعارف کرادیا
کیپشن: WhatsApp introduced groups voice chat coffee

ایک نیوز:میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے بڑے واٹس ایپ گروپس کے لیے ایک نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرایا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ کچھ عرصےسےواٹس ایپ میں تبدیلیاں ہورہی ہےجوصارفین کیلئےفائدہ مندہےجس سےصارفین کومختلف قسم کی آپشن ملتی ہیں اسی طرح ہی واٹس ایپ نےصارفین کیلئےایک اورتبدیلی کااعلان کیاہے۔
کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان کیا گیا۔کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر گروپ کالز کو صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنا دے گا۔
اس فیچر کے تحت33 یا اس سے زائد افراد پر مشتمل واٹس ایپ گروپس میں وائس چیٹ کی جاسکے گی اور کال کرنے پر کسی فرد کے فون میں رنگ ٹون بھی نہیں بجے گی۔
درحقیقت یہ وائس چیٹس خاموشی سے شروع ہوں گی اور گروپ میں ایک چیٹ ببل نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ وائس چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔
وائس چیٹ کے دوران آپ گروپ کے ایسے افراد کو ٹیکسٹ میسج بھی بھیج سکیں گے جو کال کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اس فیچر کے تحت گروپ چیٹ پر ایک نیا وائس ویو فارم (waveform) آئیکون بنا نظر آئے گا۔اس آئیکون پر کلک کرنے پر وائس چیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گی جس کے لیے ایک مخصوص انٹرفیس مختص کیا جائے گا۔
یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور کمپنی کے مطابق وائس چیٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
اگر وائس چیٹ میں کوئی فرد شامل نہیں ہوتا تو اس کا سیشن خودکار طور پر60 منٹ بعد ختم ہو جائے گا۔
ایک خاص بات یہ ہے کہ اس فیچر کے تحت کسی گروپ میں128 افراد کسی کال کا حصہ بن سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر اس کی ہیلپ سینٹر سپورٹ ویب سائٹ میں اس کا عندیہ دیا گیا ہے۔یہ فیچر موبائل ایپ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق صرف پرائمری ڈیوائس پر ہی دستیاب ہوگا۔
اس سے قبل کمپنی کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک فیچر ایک ڈیوائس میں2 اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کا ہے جبکہ پاس کیز (passkeys) سپورٹ بھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی۔