ایک نیوز:غزہ کےالشفاہسپتال میں 179لاشوں کی اجتماعی قبرمیں تدفین کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےجاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں جس میں زیادہ تعدادخواتین اوربچوں کی ہےاب غزہ کےہسپتالوں میں ایندھن ختم ہونےپرآپریشن تھیٹرزاورہسپتال کےوینٹی لیٹربندہونےسےاموات میں اضافہ ہورہاہے۔
ڈائریکٹرالشفاہسپتال محمدابوسلمیہ کاکہناہے کہ الشفا ہسپتال میں موجود 179 لاشوں کو ہسپتال کے کمپاونڈ میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ڈائریکٹر ہسپتال ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ہسپتال کمپاؤنڈ میں دفن کئے جانے والوں میں آئی سی یو میں مرنے والے7 شیر خوار بچے اور29 مریض شامل ہیں، جو ایندھن نہ ہونے کے سبب دم توڑ گئے تھے۔