یرغمالیوں کی رہائی،اسرائیل عارضی جنگ بندی پرتیار،صدرجوبائیڈن

یرغمالیوں کی رہائی،اسرائیل عارضی جنگ بندپرتیار،صدرجوبائیڈن
کیپشن: Hostage Release, Israel Temporarily Ceasefire, President Joe Biden

 ایک نیوز:امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ یرغمالیوں کی رہائی کےبدلےمیں اسرائیل3 سے5 دن تک عارضی جنگ بندی پزتیارہے۔
 تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیل کی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں اوربےشماراسرائیلی اورفلسطینی دونوں طرف سے یرغمال بنائےجاچکےہیں یرغمالیوں کی رہائی اورجنگ بندی پرفلسطین اوراسرائیلی حکام میں مذاکرات کاسلسلہ جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگوکرتےہوئےامریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے۔ 
 صدر بائیڈن کامزیدکہناتھاکہ یقین ہے کہ ایسا ہونے والا ہے لیکن میں تفصیلات میں نہیں جاناچاہتا۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ ایک ڈیل پر مذاکرات کررہے ہیں جس کے تحت ممکنہ طور پر7 اکتوبر کو اغوا ہونے والے80 کے قریب یرغمالی خواتین اور بچے رہا کر دیے جائیں گے۔
اسکے بدلے میں اسرائیل3 سے5 دن تک عارضی جنگ بندی اور ان خواتین اور کم عمر نوجوانوں کو جو اسرائیل میں قید ہیں انہیں رہا کرنے پر تیار ہو جائے گا۔