پرتعیش تعطیلات کا اسکینڈل، امریکی ججوں کیلئے ضابطہ اخلاق پیش

Nov 15, 2023 | 00:21 AM

 ایک نیوز: امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کی پرتعیش تعطیلات اور مہنگے تحائف لینے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ججوں کیلئے ضابطہ اخلاق پیش کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے اپنے 9 ججوں کیلئے پہلی بار باضابطہ طور پر ایک اخلاقی ضابطہ پیش کر دیا۔

امریکی سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ باضابطہ اخلاقی ضابطہ کی عدم موجودگی ایک غلط فہمی کا باعث بنی ہے،اس غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے یہ ضابطہ جاری کیا جارہا ہے۔

 14صفحات پر مشتمل ضابطہ اخلاق پر تمام 9 ججوں نے دستخط کیے ہیں۔ضابطے اخلاق کے تحت ججوں کو خاندانی،سماجی، سیاسی،مالی یا دیگر رشتوں کو سرکاری طرزعمل یا فیصلے پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ضابطے اخلاق کے مطابق ججوں کو عدلیہ کی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنا ہوگا،کوڈ میں تحائف کی قبولیت کے قوانین بھی شامل ہیں،کوڈ کے تحت ججوں کے کسی سیاسی جماعت کی مہم میں تقریر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کے پرتعیش تعطیلات اور مہنگے تحائف لینے کا اسکینڈل سامنے آیا تھاجس کے بعد سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کی طرف سے ججوں پر ضابطہ اخلاق اپنانے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔

مزیدخبریں