جامعہ کراچی میں اسپورٹس بزنس مینجمنٹ ڈگری پروگرام کا آغاز

جامعہ کراچی میں اسپورٹس بزنس منیجمنٹ ڈگری پروگرام کا آغاز
کیپشن: Inauguration of Sports Business Management Degree Program in University of Karachi

ویب ڈیسک :جامعہ کراچی میں اسپورٹس بزنس مینجمنٹ ڈگری پروگرام کا آغاز ہوگیا جبکہ لاہور قلندرز نے طلبہ کیلئے انٹرن شپ کا بھی اعلان کردیا۔
جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کے پہلے ڈگری پروگرام بی ایس اِن اسپورٹس بزنس مینجمنٹ کی تعارفی تقریب ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں لاہورقلندرکے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس مینجمنٹ کا فقدان ہے، جامعہ کراچی میں بی ایس اِن اسپورٹس بزنس مینجمنٹ ڈگری پروگرام کا آغاز خوش آئند ہے جس سے اسپورٹس کے شعبہ میں بہت بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی  جامعہ کراچی میں شروع ہونے والے اسپورٹس مینجمنٹ ڈگری پروگرام کا کسی بین الاقوامی یونیورسٹی سے اشتراک کرایاجائے تاکہ اس شعبہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو انٹرنیشنل ڈگری مل سکے۔