ویب ڈیسک: سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عبدالرزاق نے کہا کہ مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم کے اراکین نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سابق کرکٹرز نے حالیہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی پر بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔
Software Updated Successfully :) #AbdulRazzaq #AishwaryaRai pic.twitter.com/t8znVjuYm9
— Ahtisham ???? (@Mr_Ahtisham7) November 14, 2023
اس موقع پر سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو ڈویلپ کریں۔
Shameful example given by Abdul Razzaq. #AbdulRazzaq #CWC23 pic.twitter.com/AOboOVHoQU
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) November 13, 2023
عبدالرزاق نے نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ میں ایشوریا رائے سے شادی کروں اور اُس سے بڑا نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔