ویب ڈیسک :نامور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان کے ساتھ پانچ سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ کرینہ کپور کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ سیف علی کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد مزید اس طرح رہنے کے خواہشمند نہیں تھے۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ریلیشن شپ سے آگے جاکر شادی کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہم دونوں بچوں کے خواہشمند تھے۔ ہم دونوں کا بچوں کے ساتھ رہنے کا اپنا اپنا طریقہ ہے، اس میں کچھ صحیح یا غلط طریقہ نہیں ہے۔ ہم بچوں کو علیحدہ علیحدہ دیکھتے ہیں، ہم انکی عزت کرتے ہیں، وہ اپنے راستے کا خود انتخاب کریں گے۔ میں اپنے بچوں کے سامنے اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہمیں خوش رہنا ہے تو ہی وہ آگے بڑھ سکیں گے۔ میں اپنی ذہنی صحت کی ذمہ دار ہوں۔