ایک نیوز نیوز: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو نیا عہدہ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد فائرنگ واقعے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر سیکشن آفیسر احمد بلال نے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیرداخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینئر ہوں گے۔
جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں آرپی او ڈی جی خان سید خرم علی، اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ احسان اللہ چوہان شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کےممبران میں شامل ہوں گے۔