لانگ مارچ کے باعث پاک انگلینڈ سیریز متاثر ہونیکا خدشہ 

Nov 15, 2022 | 21:40 PM

ایک نیوز نیوز :عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز متاثرہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پی سی بی نے پلان بی پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے ممکنہ متاثر ہونے والی پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کو بچانے کے لیے پلان بی پر غور شروع کردیا جس کے تحت سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کے لیے دوسرے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم نے 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی کے اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں میں شیڈول تھا ،ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور حکومت کی سفارش کے بعد شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔

مزیدخبریں