نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر مجھے ڈس کوالیفائی کرائیں گے، عمران خان

Nov 15, 2022 | 21:15 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بتایا ہے کہ کیوں سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لانگ مارچ سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی طور پر تو آرمی چیف کی تقرری شہباز شریف کریں گے لیکن وہ کریں گے وہی جو انہیں نواز شریف کہیں گے لیکن کیا اخلاقی طور پر یہ ہونا چاہیے۔ 

عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈنڈے اور بندوقوں کے زور پر نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقیات پر چلتی ہے، برطانیہ میں کیمرون ریفرنڈم ہارا تو استعفیٰ دے دیا، ہم نے برطانیہ سےجمہوریت لی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی ہوئی ہے، یہاں ایک مفرور جسے پانچ رکنی بینچ نےسزا یافتہ قراردیا،جھوٹ بول کرملک سےبھاگاہواشخص ہمارےفیصلہ کر رہا ہے، وہ فیصلے میرٹ پرنہیں کرےگا، انکی ایک ہی کوشش ہے جھوٹے کیسز کرکےعمران خان کوکسی طرح نکالاجائے۔

مزیدخبریں