ایک نیوز نیوز : ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے سفارتخانےکے قونصل جنرل کے ذریعے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست کردی۔
تفصیلات کےمطابق ارشد شریف قتل کیس میں دورکنی تحقیقاتی ٹیم دبئی میں نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کرےگی ذرائع کے مطابق دو رکنی ٹیم نے سلمان اقبال سے ارشد شریف سے متعلق سوالات بھی تیار کر رکھے ہیں،رواں ہفتے سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کا موقع مل جائے گا۔
واضح رہے کہ سلمان اقبال نےکہا تھا کہ مجھے مسلم لیگ ن کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں مجھ سے جو سوال پوچھے جائیں گے ان کا جواب دوں گا۔ان کا مطالبہ تھا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے ان کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔