آرمی چیف کی تقرری پر تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، شجاعت حسین

آرمی چیف کی تقرری پر تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، شجاعت حسین
کیپشن: All claims on the appointment of the Army Chief will be dismissed, Shujaat Hussain(file photo)

ایک نیوز نیوز: موجودہ ملکی صورتحال اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو متنازع نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف پاکستان کی سلامتی کا ضامن اورساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی تقرری پر تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔ 

چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے، فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں۔