ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج سرائے عالمگیر پہنچا۔ جہاں تھانیدار نے شاہ سے زیادہ شاہ کے فرمانبردار ہونے کی مثال کو پورا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ ایس ایچ او پولیس موبائل میں ڈھولچی کو لیکر لانگ مارچ کی جلسہ گاہ پہنچ گیا۔ جہاں پر رہنما ق لیگ عمران بھٹی نے تھانیدار پر نوٹ نچھاور کیے۔
ایس ایچ او کی شناخت الطاف گوہر کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے ق لیگ کے رہنما پر نوٹ نچھاور کرکے حساب برابر کردیا۔
اس موقع پر دلچسپ صورتحال تب بنی جب ڈھولچی نوٹ پکڑتے ہوئے خوشی میں ایس ایچ او کے نعرے لگاتا رہا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے واقعہ میڈیا پر آنے کے بعد ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔