ایک نیوز نیوز: پاکستان کی معروف ترین ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بریک اپ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی یوٹرن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ وہ اب کسی رشتے میں نہیں ہیں اور سنگل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ان سے یہ نہ پوچھا جائے کہ ان کا بریک اپ کیوں ہوا ہے؟
تاہم اب جنت مرزا کے بریک اپ کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری میں لکھا ہے کہ طنز اور افواہیں ختم ہوچکی ہیں؟
اس کے بعد دوسری سٹوری میں انہوں نے لکھا کہ یار اپنی مری ہوئی مزاح کی حس کو دوبارہ زندہ کرلیں۔
ایک تیسری انسٹا سٹوری میں ڈراپ سین کرتے ہوئے جنت مرزا نے پوسٹ کی کہ جب آپ کوئی بیان طنزیہ لہجے میں دیں۔ کیونکہ آپ کے بندے نے بتائے پوچھے بغیر کلین شیو کروالی ہو۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ لوگ پوری بات جانے بغیر سنجیدہ ہوجائیں۔
اگلی سٹوری میں انہوں نے لکھا ہے کہ سوری عمربٹ لیکن جب تک داڑھی واپس نہیں آئے گی میں ناراض ہی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صارفین کو مطلع کیا کہ کوئی بریک اپ نہیں ہوا۔ کوئی رشتہ نہیں ٹوٹا۔ عمر نے کلین شیو کی ہے۔ بتائے بغیر۔ پوچھے بغیر، اس پر ایک طنزیہ مزاحیہ ری ایکشن تھا۔ جو شاید سب ہی کا ہو جب ان کا منگیتر بھی پوچھے بتائے بغیر یہ حرکت کرلے۔
ایک سٹوری میں انہوں نے اپنے منگیتر عمر بٹ کی تصویر اور اپنی بریک اپ والی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایکشن کا ری ایکشن تھا۔ بس اتنی سی بات تھی۔
View this post on Instagram