ایک نیوز نیوز :ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ شعیب ملک کے بغیر اپنی سالگرہ مناکر شعیب ملک کی صلح صفائی کی کوششوں کا جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے دبئی میں اپنی 36ویں سالگرہ اپنے دوستوں کے ہمراہ منائی، تقریب میں اس کی قریبی دوست فرح خان بھی شامل تھیں مگر اس مرتبہ شعیب ملک سالگرہ کی پارٹی میں نظر نہیں آئے جس سے علیحدگی کی افواہوں نے ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ لی۔
علی الصباح ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیوی کو محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی اور اپنی بیوی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ثانیہ مرزا آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔ دعا ہے کہ آپ کو صحت اور خوشی والی لمبی زندگی نصیب ہو۔ اپنے یادگار دن کو خوب انجوائے کریں۔جس پر شعیب ملک کو ثانیہ مرزا کی طرف تاحال کوئی جواب نہ ملا ٹینس سٹار نے نہ تو اس پوسٹ کو لائیک کیا اور نہ ہی کوئی کمنٹ کیا۔
Happy Birthday to you @MirzaSania Wishing you a very healthy & happy life! Enjoy the day to the fullest... pic.twitter.com/ZdCGnDGLOT
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) November 14, 2022
دونوں نے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اب شعیب ملک کی مبارکباد پر ثانیہ مرزا کی خاموشی نے مداحوں کی تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔مداحوں نے ثانیہ کی خاموشی علیحدگی کی خبروں کے درمیان معنی خیز قرار دیا۔حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔