پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تعلیمی ادارے بند نا کرنے کا فیصلہ

Nov 15, 2022 | 16:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: حقیقی آزادی مارچ آج چنیوٹ داخل ہوگا۔ چنیوٹ  میں حقیقی آزادی مارچ کے پہنچنے  پر ضلع بھر  کے تعلیمی ادارے بند نا کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

  محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

واضح  رہے حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان ٹانگ پر گولیا ن لگنے کے باعث لاہور میں موجود ہیں لیکن ان کی عدم موجودگی کے باوجود عوام عمران خان  کی کال پر لبیک کہتے ہوئے  لانگ مارچ میں شریک ہے۔

آج حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کی منزل چنیوٹ ہے۔ مارچ بھٹو کالونی، تحصیل چوک سے عوامی قافلہ چنیوٹ کے نواب چوک پہنچے گا جہاں عمران خان وڈیو لنک کے ذریعہ عوام سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں