ارشد شریف کیس،فیصل واوڈا،مراد سعید  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں طلب

ارشد شریف کیس،فیصل واوڈا،مراد سعید  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں طلب
کیپشن: Arshad Sharif case, Faisal Vawda, Murad Saeed called in fact finding committee

ایک نیوز نیوز: ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد اور ان کی اہلیہ نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

وقار احمد ،اہلیہ سے انڈیپنڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی ارشد شریف قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجےگئے ہیں۔ فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سےآگاہ تھے۔

واضح رہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے سینیئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی  گئی۔پمز  اسپتال ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے جسم  پر 12 نشانات تھے۔ ارشد شریف کی بائیں آنکھ کےگرد سیاہ نشان تھا۔ گردن کے بائیں جانب زخم کا نشان تھا، سینے کے دائیں جانب بھی زخم کا نشان تھا، ان کی کمر کے اوپری حصے  پر بھی زخم کا نشان تھا۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی کمر پر موجود زخم کےگرد سیاہ نشان تھا۔ ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے 4 ناخن موجود نہیں تھے۔ دائیں کلائی پر  رگڑ کا نشان بھی موجود تھا، کھوپڑی کے بائیں جانب کی ہڈی نہیں تھی۔ دماغ بائیں جانب سے حصہ متاثر ہوا  تھا، ان کی  تیسری پسلی میں فریکچر تھا اور دایاں پھیپھڑا متاثر تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ارشد شریف کے بائیں ہاتھ کی 2 انگلیوں کے ناخنوں میں خون جما ہوا تھا ۔گولی لگنے سے ارشد شریف کا دماغ اور پھیپھڑا متاثر ہوا تھا۔ ارشد شریف کے بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر بھی زخم تھا۔