دعا بھٹو نےشوہرحلیم عادل شیخ کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

Nov 15, 2022 | 15:44 PM

 ایک نیوز نیوز: دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا ۔دعا بھٹو نے مؤقف اپنایا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر  کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست  واپس  لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے 25 اکتوبرکو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
 

مزیدخبریں