افغانستان میں خواتین کے جم جانے پر بھی پابندی عائد

جم میں مرد ٹرینر تھے
کیپشن: جم میں مرد ٹرینر تھے

ایک نیوز نیوز: افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کے لیےپارکس میں پابندی کے بعد  اب جِم اور عوامی حمام میں بھی داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے خواتین پر چندروز قبل پارکوں اور تفریحی میلوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔اب افغان وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان محمد عاکف صادق مہاجر کا کہنا ہے کہ جم خانوں کو خواتین کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیوں کہ جم میں مرد ٹرینر تھےاور کچھ جم مشترکہ تھے۔

محمد عاکف صادق مہاجرنے مزید کہا کہ حمام روایتی عوامی غسل خانے ہیں جو ہمیشہ صنفی بنیادوں پر الگ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں جانےپر بھی خواتین پر پابندی ہے۔ افغانستان کے ہر گھر میں غسل خانے موجود ہیں  اس فیصلے سے خواتین کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔