ایک نیوز نیوز: ہالی ووڈ سٹار امبر ہرڈ صرف اپنی بیٹی اونا پیج کی دیکھ بھال کےلئے یورپ شفٹ ہو گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکومین سٹار امریکا چھوڑ کر یورپ چلی گئی ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ اپنے سابق خاوند جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا دعویٰ ہارنے پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ ہونے کے بعد کیا ہے۔
امبر ہرڈ کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق ایکٹرس نے اپنی تمام توجہ اپنی 18 ماہ کی بیٹی کی پرورش پر مبذول کی ہوئی ہے۔ کیس کے فیصلے سے وہ بہت دلبرداشتہ ہوئی تھیں اور اس دوران وہ اپنی بیٹی کو بہت مس کرتی رہی تھیں۔
امبر ہرڈ پچھلے کچھ ماہ سے یورپ میں ہیں، جو انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے کیونکہ ان کی ساری توجہ اپنی بیٹی کی پرورش پر ہے۔
ایکٹرس ہر لمحہ اپنی بیٹی کے ساتھ گذار رہی ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھومتی پھرتی ہیں، پارکس میں جاتی ہیں۔ دراصل وہ بہت پیار کرنے والی ماں ہیں۔