وزیراعظم شہبازشریف کی بریت کا فیصلہ سنانے والے جج ریٹائر ہوگئے

Nov 15, 2022 | 15:06 PM

ایک نیوز نیوز:لاہور: (سلیمان اعوان)  وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کرنے والے جج اعجاز حسن اعوان مقرر مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان ریٹائرڈ ہوگئے۔ اعجاز حسن اعوان ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں بطور جج تین سال رہے اس دوران انہوں نے  متعدد اہم کیسز پر فیصلے سنائے۔ 

عدالتی عملہ نے معزز جج  اعجاز حسن اعوان کو  رخصت کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کا گلدستہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ اعجاز حسن اعوان کے پاس وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کا کیس زیر سماعت تھا.

مزیدخبریں