پاکستانی ڈائریکٹرز نئے موضوعات پرفلم بنائیں،شان شاہد

پاکستانی ڈائریکٹرز نئے موضوعات پرفلم بنائیں،شان شاہد
کیپشن: Pakistani directors should make films on new topics, Shaan Shahid

   ایک نیوز نیوز: شان شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز اِدھر نہیں جاؤں گی اُدھر نہیں جاؤں گی سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے فلموں کی بہتری کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔شان شاہد نے کہا کہ ڈائریکٹرز یا رائٹرز بہت سے موضوعات پر ہاتھ نہیں ڈال رہے۔ سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے۔واضح رہے کہ شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ 25 نومبر کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیز ہورہی ہے۔

 اس فلم میں مرکزی کردار شان شاہد نبھا رہے ہیں جبکہ وہ خود اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔