ایک نیوز نیوز:ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوہوں میں میوزک پر ڈانس کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ چوہے موسیقی کو محسوس کرتے ہوئے اسی کے طرز پر اپنے سر کو ہلانے کے قابل ہوتے ہیں۔ سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف ٹوکیو میں ایک تحقیق کی گئی جہاں10 چوہوں کو میوزک سنایا گیا اور اس دوران چوہوں کے سر ہلانے کو ناپنے کے لیے وائرلیس ایکسلرومیٹر لگائے گئے۔
تحقیق کے دوران چوہوں کو لیڈی گاگا اور مائیکل جیکسن سمیت دیگر مشہور گلوکار وں کے گانے سنائے گئے۔سائنسدانوں کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا کہ چوہے بھی انسانوں کی طرح میوزک پر سر ہلاتے ہیں اور انسانوں کی طرح ہی میوزک کی ایک خاص اسپیڈ پر ان کے سر ہلانے کی رفتار دھیمی ہوجاتی ہے۔