عمران خان کے صاحبزادے واپس لندن چلے گئے

Nov 15, 2022 | 13:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان والد  کی عیادت کے بعد  لاہور سے واپس لندن چلے گئے۔ لندن روانگی سے قبل قاسم اور سلیمان ایئرپورٹ پر شہریوں میں گھل مل گئے ، اس موقع پر شہریوں نے قاسم اور سلیمان کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دونوں  صاحبزادے اپنے والد کی عیادت کیلئے لندن سے زمان پارک پہنچے تھے جہاں انہوں نے تقریباً  5 دن قیام کیا ۔ قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بیٹوں کی آمد کے باعث سابق وزیر اعظم    عمران خان نے اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کردیا تھا۔

قبل ازیں  قاسم اور سلیمان   کی لاہور آمد پر وزیرداخلہ عمر سرفراز چیمہ اور سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے  ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔

قاسم اور سلیمان لاہور  پہنچتے ہی سیدھا زمان پارک میں عمران خان کی  رہائش گاہ  گئے  جہاں   دونوں بیٹوں  نے اپنے والد کو گلے لگایا  ،  عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں کے گلے لگے۔اس موقع پر قاسم اور سلمان کا کہنا تھا کہ آپ پر حملے نے پریشان کر دیا تھا ۔جس پر   عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہےجس نے مجھے اس  حملے میں بچایا۔

واضح رہے کہ باپ بیٹوں کی تقریبا اڑھائی سال بعد ملاقات ہوئی ہے ۔ اس سے قبل قاسم اور سلیمان خان 2019 میں پاکستان آئے تھے۔ 

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما خان اور بیٹے قاسم اور سلمان تشویش کا شکار تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی فکرمندی کا اظہار کیا تھا۔ 

مزیدخبریں