ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان والد کی عیادت کے بعد لاہور سے واپس لندن چلے گئے۔ لندن روانگی سے قبل قاسم اور سلیمان ایئرپورٹ پر شہریوں میں گھل مل گئے ، اس موقع پر شہریوں نے قاسم اور سلیمان کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ، لاہور ایئرپورٹ پر شہریوں کیساتھ سیلفیاں pic.twitter.com/Jil4ggAjV5
— AIK News News (@pnnnewspk) November 15, 2022
رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دونوں صاحبزادے اپنے والد کی عیادت کیلئے لندن سے زمان پارک پہنچے تھے جہاں انہوں نے تقریباً 5 دن قیام کیا ۔ قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
عمران خان کے صاحبزادے واپس لندن چلے گئے pic.twitter.com/gUQnFSh2cE
— AIK News News (@pnnnewspk) November 15, 2022
واضح رہے کہ بیٹوں کی آمد کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کردیا تھا۔
قبل ازیں قاسم اور سلیمان کی لاہور آمد پر وزیرداخلہ عمر سرفراز چیمہ اور سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔
عمران خان کے دونوں بیٹے زمان پارک پہنچ گئے۔
— shafi ullah khan (@shafiul44121507) November 10, 2022
قاسم اور سلمان بیرون ملک سے لاہور زمان پارک پہنچے ہیں
pic.twitter.com/BdgQnb1cBh
قاسم اور سلیمان لاہور پہنچتے ہی سیدھا زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ گئے جہاں دونوں بیٹوں نے اپنے والد کو گلے لگایا ، عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں کے گلے لگے۔اس موقع پر قاسم اور سلمان کا کہنا تھا کہ آپ پر حملے نے پریشان کر دیا تھا ۔جس پر عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہےجس نے مجھے اس حملے میں بچایا۔
واضح رہے کہ باپ بیٹوں کی تقریبا اڑھائی سال بعد ملاقات ہوئی ہے ۔ اس سے قبل قاسم اور سلیمان خان 2019 میں پاکستان آئے تھے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما خان اور بیٹے قاسم اور سلمان تشویش کا شکار تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی فکرمندی کا اظہار کیا تھا۔