ایک نیوز نیوز: ما حولیاتی آلودگی کی وجہ سے آج کل کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نقصانات آنکھوں میں زیادہ نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس میں سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن وغیرہ شامل ہے۔ اسموگ سے آنکھوں کی جلن بچانے کے آسان طریقے ہیں۔
اسموگ کی وجہ سے آنکھوں میں ہونی والی جلن سے بچنے کیلئے آپکو آپ کو وافر مقدار میں پانی پینا چاہئیے۔ایسا کرنے سے جسم اچھی طرح ہائیڈریٹ رہے گا اور آپ کو آنکھوں میں جلن کا مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ اسموگ میں موجود co اور no2 آنکھوں میں جلن کا باعث بنتی ہیں۔
اس کے علاوہ آپ بار بار ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھوتے رہیں۔ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں اور آنکھوں کو بار بار ہاتھ سے چھونے سے گریز کریں۔
آنکھوں کو اسموگ سے بچانے کیلئے آپکو صحت بخش خوراک کھانےکی بھی بہت ضروری ہے۔ آپ اپنی چاہیے کہ آپ اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں شامل کر یں اور اپنی آنکھوں کو آرام دینے کی کوشش کریں اور اسکرین ڈیوائسز جیسے موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ کم استعمال کریں۔
آنکھوں کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے آپ عینک پہنیں ایسا کرنے سے آپ کو آنکھوں میں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔