ایک نیوز نیوز:وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سائفرجھوٹ ثابت ہو چکاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ ایبسولوٹلی ناٹ کا دعویٰ بھی غلط نکلا، امریکا سے لابنگ کیلئے لابیسٹ فرمیں ہائر کر لیں، عمران خان نے دوران جنگ روس جانے کو غلطی مان لیا، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی، عمران خان کتنا چونا لگاؤ گے اور کب تک؟۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ محض اقتدار کیلئے عمران خان کے جھوٹے بیانیوں اور احمقانہ اقدامات نے ریاست پاکستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا، پاکستان سے تعاون کرنیوالے ممالک ایک ایک کر کے دور کردیئے۔ اتحادی حکومت اس ڈیمج کنٹرول کیلئے دن رات کوشاں ہے۔