ایک نیوز نیوز:تحریک انصاف نے حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات اور بات چیت کیلئے شرائط طے کر دیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سےفواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تجویز پر واضح کہا کہ اگر ہم پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑتے ہیں تو ایک ایسا معاہدہ ہونا چاہیے جس کے ذریعے ای سی پی ( الیکشن کمیشن ) بدلا جائے اور سندھ اسمبلی بھی تحلیل ہونی چاہیے کیونکہ اس الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تو سب کچھ نہیں دیا جا سکتا۔فواد چودھری نے کہا کہ یہی ہمارا موقف ہے اور اسی بات پر ہی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ہو گی۔