ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی 2 روز سے طبیعت ناساز تھی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وبا میں مبتلا ہوئے ہیں۔اس سے قبل وہ جون 2020ء اور جنوری 2021ء میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔