ایک نیوز نیوز: واٹس ایپ کے نئے فیچر سے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دو موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکے گا۔
وابیٹا انفو کے مطابق نئے فیچرکوکمپینیئن موڈ کہا جاتا ہے، جو صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو دوسرے موبائل فون سے آسانی سے لنک کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ بیٹا پرموبائل فونز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ سے لنک کرسکیں گے۔
صارفین کو رجسٹریشن سکرین میں موجود آپشن کو دیکھنا ہو گا کہ آیا وہ وہاں لنک اے ڈیوائس کا آپشن تلاش کر سکتے ہیں، اگر آپشن ظاہر ہوتا ہے تو صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اضافی موبائل فون پر کنیکٹ کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔
منسلک موبائل فون سے واٹس ایپ استعمال کرنے کے بعد بھی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی، جب کوئی پیغام بھیجتا ہے تو اسے ان دونوں منسلک آلات پر دیکھا جا سکے گا۔
یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔