ایک نیوز نیوز:پیٹ کمنز نے آسٹریلیا ٹیم کی بھرپور مصروفیات کے باعث لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ چھوڑ دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیٹ کمنز نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے سے متعلق اعلان کیا۔
I’ve made the difficult decision to miss next years IPL. The international schedule is packed with Tests and ODI’s for the next 12 months, so will take some rest ahead of an Ashes series and World Cup. pic.twitter.com/Iu0dF73zOW
— Pat Cummins (@patcummins30) November 14, 2022
آسٹریلین کپتان کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، اگلا برس غیر ملکی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے بھرا ہوا ہے لہٰذا میں ایشز اور ورلڈکپ کیلئے کچھ عرصہ آرام کروں گا‘۔پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات کو سمجھنے کیلئے کولکتہ نائٹ رائڈرز کاشکریہ۔
آسٹریلوی کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے جلد واپسی کی امید کا اظہار بھی کیا۔پیٹ کمنز کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ تین ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ تھا، پیٹ کمنز نے گزشتہ سیزن میں 1.34 ملین ڈالرز کا معاہدہ چھوڑا تھا۔واضح رہے کہ ایشز کا آغاز ون ڈے ورلڈکپ سے قبل جون 2023 میں ہوگا جب کہ بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ اکتوبر 2023 میں کھیلا جائے گا۔