ڈرامے کے اثرات، سفاک باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سفاک باپ نے سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر ساری واردات کو سر انجام دیا
کیپشن: سفاک باپ نے سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر ساری واردات کو سر انجام دیا

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سفاک باپ نے اپنی بیوی کو سبق سکھانے کیلئے بیٹی کی جان لے لی۔  سفاک باپ نے سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر ساری واردات کو سر انجام دیااور موت کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا ککی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلادینے والی واردات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ہوئی جہاں 42 سالہ باپ نے بیوی کو سبق سکھانے کے لیے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور بعد  میں پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اسے خودکشی کا رنگ دیا۔ باپ چھوٹے لال راجک نے اپنی پہلی بیوی کی خود کشی کے بعد اپنی دوسری بیوی کوشلیا کے ساتھ رہتا تھا اور اس کے ساتھ  پہلی بیوی سے تین بچے بھی رہتے تھے۔

ایک ماہ قبل اس کی دوسری بیوی کوشلیا ناراض ہوکر سسرال چلی گئی تھی جس پر اس نے اپنی بیوی کو سبق سکھانےکیلئے سی آئی ڈی ڈرامے کے سکرپٹ پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو کہا کہ اس پلان سے تمھاری ماں واپس آجائے گی۔سفاک  باپ نے ڈرامے کی سکرپٹ کی طرح اپنی بیٹی ماہی کو کہا کہ تمھیں خودکشی کا ڈرامہ کرنا ہےتمہاری خودکشی کا سن کر ماں ڈر کر واپس آجائے گی۔عیار باپ نے اپنی بیٹی سے پانچ خط بھی لکھوائے جس میں دادا، خالہ، سوتیلی ماں اور اس کے بھائی بہن پر بھی زبردستی شادی کا الزام لگایا تھا اور  ایک خط میں اس نے سوتیلے ماموں پر جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگوایا۔خط لکھوانے کے بعد  باپ نے بچی کو رات تین بجے جگایا اور کہا کہ کرسی پر کھڑے ہو کر پھندا گلے میں ڈالو اور ایک تصویر کھینچوالو جیسے ہی تصویر کھینچی باپ نے کرسی پر لات ماری اور بیٹی لٹک گئی۔معصوم بیٹی مدد کے لیے باپ کو پکارتی رہی لیکن باپ کا دل نہیں پگھلا اور  بیٹی نے تڑپ کر جان دیدی۔ پولیس کو باپ پر شک ہو تو اس کو موبائل پر بیٹی کی تصویر بھی مل گئی جس میں وہ ہنستے ہوئے پھندا لگارہی ہے۔ جس کی وجہ سے  پولیس حقیقت تک پہنچ گئی۔ قاتل باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ ساری سازش سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر تیار کی تھی۔