روس سے تیل منگوانے کے لئے حکمرانوں کو حوصلہ چاہیے،شیخ رشید

 روس سے تیل منگوانے کے لئے حکمرانوں کو حوصلہ چاہیے،شیخ رشید
کیپشن: Rulers need courage to order oil from Russia, Sheikh Rashid

پی این  این نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا ہے کہ حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں،مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے 30 نومبر تک حل کرلیں گے۔

ٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا اپنی ذات کے لئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں۔ ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور 4 ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے۔قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے۔ معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے۔ مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیا ہے۔حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بےجا استعمال کیا۔ روس سے تیل منگوانے کےلئے حوصلہ چاہیے،۔سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہونگے مزید 15 دن ٹویٹر پر ہوں۔