ایک نیوز نیوز: ٹریفک حادثات میں پاکستان ایشیا میں پہلے اور دنیا بھر میں 48ویں نمبرپرآگیا۔
جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ زیر اہتمام اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کاانعقاد کیاگیا
جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرے وے پولیس کے روڈ ایمبسڈرڈاکٹر سلمان زبیرنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 3700 افرادروزانہ روڈ حادثات کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات والا ملک بن گیا ۔ٹریفک حادثات میں پاکستان ایشیا میں پہلے اور دنیا بھر میں 48ویں نمبرپرآگیا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا میں سب سے زیادہ روڈحادثات والے ممالک میں پاکستان پہلے جبکہ دنیا بھر میں 48 ویں نمبر پر ہے جو لمحہ فکریہ ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ روڈ حادثات رونماہونے والے شہروں کی فہرست میں کراچی کاچوتھا نمبر ہے جو قابل توجہ اور خطرناک صورتحال ہے۔ دنیا بھر میں اموات کی تیسری بڑی وجہ روڈ حادثات ہیں ایک سال میں صرف شہر کراچی میں روڈ حادثات کی وجہ سے 47.8 ارب روپے خرچ ہوجاتے ہیں جس سے نہ صرف انسانی زندگیاں ضائع ہورہی ہیں بلکہ معیشت بھی کمزورہورہی ہے۔
سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی تا فیکلٹی آف آرٹس جامعہ کراچی روڈ سیفٹی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلبہ اورنیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس افسران اور ٹریفک پولیس اور ان کے افسران نے شرکت کی۔این ای ڈی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد نے کہا کہ شہرکراچی میں روڈ حادثات کی ایک بڑی وجہ روڈ ز پر اسپیڈ کے تعین کا نہ ہوناہے۔