مسٹر پرفیکٹ اداکاری کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

مسٹر پرفیکٹ اداکاری کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

ایک نیوز نیوز: بالی وُڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے فلموں میں کام کرنے سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامر خان نے ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کیا کہ وہ اب یا ڈیڑھ سال ایکٹنگ نہیں کریں گے۔
عامر خان نے کہا کہ انہوں نے فیملی اور والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کےلئے فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عامر خان نے کہا کہ جب میں بطور اداکار فلمیں کرتا ہوں تو اس طرح مصروف ہو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں بچتا، میں لال سنگھ چڈھا کے بعد چیمپیئنز نامی ایک فلم کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا جس کی کہانی بہت خوبصورت اور دل کو بھانے والے تھی، لیکن مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ مجھے وقفہ لینا چاہیے تاکہ میں اپنی فیملی، اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ  وقت گذار سکوں۔
عامر خان نے مزید کہا کہ وہ یہ کام 35 برس سے کر رہے ہیں اور انہوں نے کام پوری توجہ سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا انہیں لگتا ہے وہ اپنے قریب رہنے والے لوگوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کر رہے، اس لئے اب کچھ وقت کےلئے بریک لینی چاہیے اور زندگی مختلف طریقے سے جینا چاہیئے۔ انیوں نے کہا وہ مزید ایک یا ڈیڑھ سال بطور اداکار کام نہیں کریں گے۔
 
رواں سال عامر خان کی آخری آنے والی فلم ’ لال سنگھ چڈھا‘ تھی جو کمزور کہانی اور بائیکاٹ مہم کے باعث فلاپ رہی جبکہ اس سے پہلے 2018 میں عامر خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹھگز آف ہندوستان‘ بھی بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔