ایک نیوز نیوز:اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مران خان کو وقت بڑے اچھے طریقے سے بے نقاب کر رہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سائفر پر آج آپ نے یو ٹرن لے لیا ہے۔ یہ سیاست نہیں ہے۔انہوں نے ملک کا تماشہ بنا دیا ہے۔ یہ سب جھوٹ پر مبنی سیاست ہے، ذاتی مفادات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، یہ ان کی روایت ہے کہ ہر بات سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ن لیگی رہنما کاکہتاتھا کہ مران خان آج تک توشہ خانے کا جواب نہیں دے سکے۔ فارن فنڈنگ کیس کا بھی آج تک جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کسی طرح اقتدار میں آنے کی کوشش ہے۔ یہ چیزیں ڈھکی چھپی نہیں رہیں گی، عمران خان کو جواب دینا پڑے گا۔
پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ جب چاہیں جھوٹا بیانیہ بنا کر کہیں کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، جب چاہیں کہیں کہ نہیں اب اس بیانیے سے پیچھے ہٹتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح تو اسکول کے بچے نہیں کرتے جس طرح عمران خان اس ملک کے ساتھ کر رہے ہیں، یہ ملک ان تماشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ اگر ملک آگے نہیں چلے گا، معیشت بحال نہیں ہو گی تو اس ملک میں کونسی سیاست ہو گی؟