الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے 47ارب روپے کی گرانٹ مؤخر   

Nov 15, 2022 | 10:54 AM

  ایک نیوز نیوز: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونیوالے ای سی سی اجلاس میں الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے لیے47ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری کی منظوری سمری موخر کر دی گئی ۔

 الیکشن کمیشن تکنیکی گرانٹ کی منظوری کے لیے دوبارہ سمری پیش کرے گا۔ تاہم ای سی سی نے کسان پیکج 2022کی منظوری دے دی۔ زرعی قرضوں کاحجم 1419 ارب سے بڑھاکر 1802 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ڈی اے پی کھاد کی قیمت 13750روپے سے کم کرکے11250روپے کرنے ، 3لاکھ ٹیوب ویلزکو سولر  انرجی پر منتقل کرنے کے لیے بلا سود قرضے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

 اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم، ہائی سپیڈ ڈیزل ،گیس آئل کی درآمد پر 16.75 ڈالر فی بیرل پریمیئم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں