ایک نیوز نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظورکرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے بابراعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزار کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظورکرلی اور سماعت18 نومبر تک موخر کردی گئی۔