گزشتہ سال کے مقابلہ میں گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی

Nov 15, 2022 | 10:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں  کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے سال کے پہلے 4 ماہ کے مقابلے میں 47.03 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار  جاری کیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں  پہلے 4 ماہ کے دوران گزشتہ سال میں پہلے 4 ماہ کے مقابلے میں 47.03 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس سال پہلے4 ماہ کے دوران 39,700 کاریں فروخت ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال کے پہلے 4 ماہ میں 74,952  کاریں فروخت ہوئیں تھیں۔

مزیدخبریں