دنیا کے امیرترین شخص کے روز وشب کیسے گذرتے ہیں؟

Nov 15, 2022 | 10:27 AM

ایک نیوز نیوز: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایک دن میں کتنے گھنٹے کام کرتے ہیں؟ انہوں نے خود اپنے پورے دن کے شیڈیول کے بارے میں بتا دیا۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے وڈیو لنک کے ذریعے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہفتے کے ساتوں دن صبح سے لے کر رات تک کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا حال ہی میں ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد وہ زیادہ مصروف ہو گئے ہیں۔   
ایک سوال کے جواب میں کہ ایشیا کے بہت سے کاروباری رہنما مشرق کا ایلون مسک بننا چاہتے ہیں؟، ایلون مسک نے کہا کہ انہیں یہ تو نہیں معلوم کہ کتنے لوگ ان جیسا بننا پسند کریں گے لیکن جو ان جیسا بننا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ خود کو بہت تکلیف دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک بیک وقت دو کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ایک راکٹ فرم اسپیس ایکس، برین چپ اسٹارٹ اپ نیورالنک اور ٹنلینگ فرم بورنگ کمپنی بھی چلاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں