سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی دبئی میں مشہوربھارتی شخصیات سے ملاقاتیں

Nov 15, 2022 | 10:13 AM

ایک نیوز نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دبئی میں بھارت کے عظیم نغمہ نگار جاوید اختر اور لیجنڈری اداکار رضا مراد سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے رضا مراد اور جاوید اختر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران جاوید اختر اور رضا مراد کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کو ملا۔شعیب اخترکاکہنا تھا کہ  ملاقات میں اردو زبان کی خوبصورتی اور اس کے مستقبل کے بارے میں بات چیت ہوئی۔سابق فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید اختر اور رضا مراد سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

مزیدخبریں