ایک نیوز نیوز: بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلا س 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان میں متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے ہیں۔ یہ مسودات قائمہ کمیٹیوں سے بھی منظور ہوچکے ہیں۔