موٹر سائیکل پر بیٹھے دوست نے دوست کو قتل کردیا

Nov 15, 2022 | 09:36 AM

ایک نیوز نیوز: گجر پورہ میں چلتی موٹر سائیکل پر دوست نے پیٹھ کے وار سے دوست کو قتل کر دیا ہے۔ پیچھے بیٹھے دوست نے فائرنگ کرکے  آگے بیٹھےدوست کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق قتل کی واردات چائنہ اسکیم میں لیڈیز پارک کے قریب ہوئی جس میں مرنے والے دوست کی شناخت زوہیب بٹ عرف سونی نام سے ہوئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول سونی کو اس کی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کی جانب سے ایس پی سول لائنز سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجزکی مدد لی جائے اور مختلف پہلوؤں سے اسکی تفتیش کی جائے۔

مزیدخبریں