ایک نیوز نیوز:خیبر پختونخوا میں اپر کوہستان کے علاقے داسو میں میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔
ایبٹ آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے داسو دہشتگرد حملہ کیس میں 2ملزموں کو 13،13 بار سزائے موت اور 15،15 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی پرایک سال اضافی قید کی سزاسنائی گئی۔مجرمان میں محمد حسین عرف زوان ماما اور محمد ایاز عرف جانباز شامل ہیں۔
مجرمان کو 302دفعہ میں تیرہ سال عمر قید کے ساتھ پندرہ پندرہ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ دونوں مجرمان کو سزائے موت سے قبل چودہ چودہ سال قید با مشقت بھی بھگتنا ہو گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دیگر 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ایک پریمیر انٹیلی جنس ادارے کی سی ٹی ڈی اور خصوصی ٹیم نے بالکل بلائنڈ کیس کو نہ صرف حل کیا بلکہ اس کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا- خودکش بمبار سمیت پورا گروپ ایک لمبے عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیاں میں منسلک تھا۔